• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بیٹے کے نصرت فتح علی خان سے موازنے پر راحت فتح علی خان کا ردِعمل

فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا
فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا 

پاکستان میوزک انڈسٹری کے معروف گلوکار راحت فتح علی خان نے اپنے بیٹے شاہ زمان خان کے لیجنڈ گلوکار نصرت فتح علی خان کے ساتھ موازنے پر اپنا ردِعمل ظاہر کر دیا۔

حال ہی میں راحت فتح علی خان نے اپنے بیٹے شاہ زمان خان کے ساتھ لندن کے ویمبلے ارینا میں پرفارم کیا۔

راحت فتح علی خان کے بیٹے شاہ زمان خان نے کچھ عرصے پہلے ہی اپنے موسیقی کے کیریئر کا آغاز کیا ہے اور شائقینِ موسیقی گلوکار کے بیٹے کا موازنہ لیجنڈری گلوکار نصرت فتح علی خان کے ساتھ کر رہے ہیں۔

اس حوالے سے ویمبلے ارینا میں پرفارمنس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رات فتح علی خان نے کہا کہ شو ریکارڈ بریکنگ تھا اس پر میں اللّٰہ کا شکر گزار ہوں۔

اُنہوں نے بیٹے شاہ زمان خان کا موازنہ نصرت فتح علی خان سے کیے جانے پر کہا کہ میں ایسا نہیں کہہ سکتا کہ میرا بیٹا نصرت فتح علی خان جیسا گاتا ہے، یہ فیصلہ تو سننے والوں کو کرنا ہے اور اگر لوگ اس میں اس قسم کی صلاحیت دیکھتے ہیں تو میں شکر گزار ہوں۔

گلوکار نے کہا کہ میں حقیقی طور پر بیٹے کو مداحوں کی جانب سے موصول ہونے والے ردِعمل سے متاثر ہوں اور ایک باپ کا بیٹے کی کامیابی کو دیکھ کر خوش ہونا فطری بات ہے۔

راحت فتح علی خان نے کہا کہ شاہ زمان کا ابھی ایک طویل سفر باقی ہے، اسے سخت محنت کرنی ہے اور اس سے بھی زیادہ کامیابی حاصل کرنی ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید