پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ حرا مانی کو سوشل میڈیا پر بغیر میک اَپ کے ویڈیو شیئر کرنا مہنگا پڑگیا۔
حرا مانی نے اپنے فیس بک اکاؤنٹ پر اپنی فیملی کی ایک نئی ویڈیو شیئر کی ہے جس میں حرا کو بغیر میک اَپ کے دیکھا جا سکتا ہے۔
ویڈیو میں حرا مانی فیملی کے ساتھ گزرے لمحات کی ویڈیو بناتے جبکہ مانی اسکول کا کام مکمل نہ کرنے پر بیٹے کو ڈانٹتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔
اداکارہ کی اس ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شدید تنقید کی جا رہی ہے۔
ایک صارف نے لکھا کہ بغیر میک اَپ کے حرا مانی کی شکل دیکھ کر ایسا لگ رہا ہے کہ کسی نے مارا پیٹا ہے۔
ایک اور صارف نے لکھا کہ بغیر میک اَپ کے حرا سے زیادہ مانی اچھا لگ رہا ہے۔
ایک صارف نے تو یہاں تک لکھ دیا کہ میں ایسے ہی اپنے آپ کو کم تر سمجھتی رہتی ہوں بغیر میک اَپ کے تو حرا مانی سے زیادہ خوبصورت میں نظر آتی ہوں۔