• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صبا قمر کا دبئی کے ڈیزرٹ ریزورٹ میں سالگرہ کا جشن

— تصاویر بشکریہ سوشل میڈیا
— تصاویر بشکریہ سوشل میڈیا

پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی منجھی ہوئی اداکارہ صبا قمر نے زندگی کی 41 بہاریں دیکھ لیں۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اداکارہ نے اپنی سالگرہ کی خوبصورت تصاویر شیئر کی ہیں جو سوشل میڈیا کی زینت بنی ہوئی ہیں۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصاویر میں عالمی شہرت یافتہ اداکارہ کو شہر کی چکا چوند سے دور پُر سکون انداز میں دبئی کے ڈیزرٹ ریزورٹ پر رات گئے سالگرہ کا جشن مناتے دیکھا جا سکتا ہے۔

تصاویر میں صبا قمر کو سالگرہ کے موقع پر مدھم روشنیوں سے سجے سیٹ اپ کے درمیان سیاہ باڈی کون ڈریس میں سالگرہ کا کیک کاٹتے دیکھا جا سکتا ہے۔

سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی پوسٹ کے کیپشن میں انہوں نے لکھا ہے کہ ایسی سالگرہ جو آپ کے دل کو زندگی سے بھر دے۔

اس کے ساتھ ہی انہوں نے اپنی سالگرہ کی تاریخ یعنی 5 اپریل بھی کیپشن میں مینشن کی ہے۔

مذکورہ پوسٹ کے کمنٹس میں ساتھی فنکار سمیت ان کے مداح بھی انہیں سالگرہ کی مبارک باد دے رہے اور نیک خواہشات کا اظہار کر رہے ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید