پاکستان کی معروف اداکارہ سارہ حسین المعروف سارہ لورین کی والدہ انتقال کر گئیں۔
فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اداکارہ نے انسٹا اسٹوری شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو اس حوالے سے آگاہ کیا۔
انہوں نے اپنی والدہ کے انتقال کی خبر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ آج میں آپ کو دکھی اور خالی دل کے ساتھ لکھ رہی ہوں کہ میری ماں، میری سب کچھ، آج اس دنیا سے رخصت ہو گئی ہیں۔
اداکارہ نے لکھا کہ میرے پاس الفاظ نہیں ہیں جو میرے جذبات کو بیان کر سکیں، ایسا محسوس ہوتا ہے جیسے میرے اندر کا ایک حصہ بھی آپ کے ساتھ چلا گیا ہے اور مجھے سمجھ نہیں آ رہی کہ آگے کیسے بڑھوں۔
انہوں نے مزید لکھا کہ آپ میری چٹان اور میری طاقت کا سرچشمہ تھیں، میں نے ہمیشہ دل سے آپ کی ہمت اور صبر کو سراہا ہے۔
سارا لورین نے یہ بھی لکھا کہ میں نے آپ سے زیادہ شاندار خاتون نہیں دیکھی، آپ کی کمی ہمیشہ شدت سے محسوس کروں گی۔ میری آپ سے محبت بے حد و بے حساب ہے، ہم نے جو لمحے ایک ساتھ گزارے، وہ میری زندگی کا سب سے قیمتی اثاثہ ہیں۔ الوداع ماں، آپ ہمیشہ میرے دل میں زندہ رہیں گی۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز اداکارہ نے والدہ کے انتقال کے حوالے سے انسٹا اسٹوری شیئر کی تھی۔