• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جامعہ زکریا کے زیراہتمام ’’بی زیڈ یو کلائمیٹ ایکشن سمٹ 2025‘‘ کا افتتاح

ملتان (سٹاف رپورٹر)جامعہ زکریا کے زیراہتمام "بی زیڈ یو کلائمیٹ ایکشن سمٹ 2025" کا افتتاح شعبہ ماحولیاتی سائنسز میں ہوا، شعبہ ماحولیاتی سائنسزمیں اس دوروزہ سمٹ کا مقصد پاکستان کی نیشنل ڈیٹرمنڈ کنٹریبیوشنز (NDCs) اور گرین ٹیکسانامی کے پس منظر میں موسمیاتی تبدیلی سے متعلق آگاہی، مکالمہ اور پالیسی سازی میں نوجوانوں کے کردار کو اجاگرکرنا ہے،افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی پروفیسر ڈاکٹر جاوید احمد، ڈین فیکلٹی آف سائنسز تھے، انہوں نے طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ "موسمیاتی بحران کا مقابلہ صرف سرکاری منصوبوں سے نہیں بلکہ نوجوانوں کی علمی و قائدانہ صلاحیتوں سے ہی ممکن ہے، تقریب میں پروفیسر ڈاکٹر محمد عارف علی، چیئرمین شعبہ ماحولیاتی سائنسز، پروفیسر ڈاکٹر شکیل احمد، ڈائریکٹر انسٹیٹیوٹ آف اگرانومی اوراسلام آباد سے امجدنذیرنے شرکت کی۔
ملتان سے مزید