ملتان(سٹاف رپورٹر ) عالمی مجلس تحفظ ختم نبوتؐ کے زیر اہتمام فلسطینی مسلمانوں سے اظہار یک جہتی کے لئے اسرائیل مردہ باد ریلی کا انعقادکیا گیا ، دفتر ختم نبوتؐ حضوری باغ روڈ سے پریس کلب ملتان تک ریلی نکالی گئی ، پریس کلب پر پہنچ کر ریلی مظاہرے کی صورت اختیار کر گئی ، مولانا اللہ وسایا، مولانا احمد انور، مولانا عطاءاللہ شاہ ثالث، مولانا قاری طاہر رحیمی، مولانا عمران کریم، مولانا محمد انس، مولانا محمد وسیم اسلم، مفتی عامر محمود، مولانا مفتی عمر فاروق ، مولانا عتیق الرحمن، مولانا جنید احمد، مولانا محمد آصف قادری،مولانا ایاز الحق قاسمی،رانا فراز نون، مولانا عدنان کاشف، مولانا محمد حارث،ملی یکجہتی کونسل کے رہنماحافظ محمد اسلم، مولانا بلال شاہین، مولانا عبدالرحیم قریشی، مفتی محمد وقاص، مولانا محمد مرسلین، مولانا صفدر حسین، مفتی عنایت الکریم، مفتی رب نواز، مولانا منیر احمد جالندھری سمیت دیگر نے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیلی مصنوعات کا مکمل بائیکاٹ کیا جائے فلسطینی مسلمانوں کے لیے خصوصی دعاوں کا اہتمام کیا جائے ۔