ملتان (سٹاف رپورٹر)پروفیسرڈاکٹر عذرا بتول کو چیئرمین سپورٹس سائنسزجامعہ زکریا تعینات کردیاگیا، بتایاگیا ہے کہ پروفیسر ڈاکٹر محمد عمر چوہدری، چیئرمین، شعبہ اسپورٹس سائنسز کی بطور وائس چانسلر گورنمنٹ کالج یونیورسٹی، لاہور کی تقرری کے بعد وائس چانسلر نے اپنے خصوصی اختیارات استعمال کرتے ہوئے پروفیسر ڈاکٹر سیدہ عذرا بتول، سکول آف اکنامکس کو چیئرپرسن، شعبہ اسپورٹس سائنسز کی ذمہ داریاں سونپ کر فوری کام کرنے کی ہدایت کی ہے ۔