ملتان (سٹاف رپورٹر) ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن پنجاب کے زیرانتظام گرینڈ ہیلتھ الائنس نشتر ہسپتال ملتان کا اجلاس وائس چئیرمین وائی ڈی اے پنجاب ڈاکٹر سلمان لاشاری کی قیادت میں ہوا،اجلاس میں نشتر ہسپتال ملتان سے تعلق رکھنے والی تمام طبی تنظیموں کے سربراہان اور عہدیدارو ںنے شرکت کی، اجلاس میں ڈاکٹر سلمان لاشاری نے گرینڈ ہیلتھ الائنس پنجاب کا تیار کردہ پلان بتایا جس کے مطابق پہلے پانچ دن میں وارڈ ٹو وارڈ تحریک کا آغاز کیا جائے گا اور ہسپتالوں کی نجکاریکے خلاف بینرز ہسپتالوں میں آویزاں کیے جائیں گے،دوسرے مرحلے میں گرینڈ ہیلتھ الائنس کے زیراہتمام ملتان میں نجکاری کے خلاف گرینڈ کنونشن کا انعقاد کیا جائے گا جب کہ آخری مرحلے میں شعبۂبیرونی مریضاں میں مکمل ہڑتال کی جائے گی اور پھرنشتر ہسپتال ملتان سے نجکاری کے خلاف ایک ریلی نکالی جائے گی، اجلاس میں شرکانے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ گرینڈ ہیلتھ الائنس کی ہر کال پرلبیک کہیں گے۔