ملتان (سٹاف رپورٹر)خواتین یونیورسٹی میں یوم صحت کے حوالے سے سیمینار منعقد ہوا جس کا عنوان لڑکیوں کی کم عمری میں شادی اور اس کے نقصا نات اور قوانین کا نفاذ تھا ، سیمینار میں کم عمری میں شادی کی معاشی اور معاشرتی وجوہات پرروشی ڈالی گئی اورصحت، تعلیم کےماہرین نے شرکاء کو اس کے نقصانات سےآگاہ کیاکہ حکومت ایسی شادیوں کی روک تھام کے لیے بنائے گئے قوانین پر صحیح معنوں میں عملدرآمد یقینی بنائے تو حوصلہ افزا نتائج برآمد ہو سکتے ہیں تقریب کی مہمان خصوصی پرووائس چانسلر ڈاکٹر کلثوم پراچہ ، پاپولیشن ویفیئر ڈیپارٹمنٹ کے ڈاکٹر خضرنےخطاب کرتے ہوئے کہا کہ کم عمری کی شادیوں کا چیلنج درپیش ہے،سمینار سے معظمہ حسنین،انیلہ اشرف،بسم اللہ ارم،ڈاکٹرریما عمر،ڈاکٹر سلیمان یوسف،سمیرا ستارنے بھی خطاب کیا ۔