• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیپلز لائرز فورم جنوبی پنجاب کا اجلاس بلاول بھٹو کو آئندہ چار سال کیلئے چیئرمین پی پی منتخب ہونے پر مبارکباد

ملتان( سٹاف رپورٹر)پیپلز لائرز فورم جنوبی پنجاب کا اجلاس ممبر پاکستان بار کونسل مرزا عزیز اکبر بیگ کی زیر صدارت  ہوا جس میں نشید عارف گوندل، زوارحسین قریشی،احد گوندل،خالد وینس، حیدر علی حق اور عثمان شیخ شریک ہوئے، اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مرزا عزیز اکبر بیگ، نشید عارف گوندل زوارحسین قریشی نےبلاول بھٹو زرداری کو آئندہ 4سال کیلئے چیئر مین منتخب ہونے پر مبارکباد دی اور کہا کہ بلاول بھٹو شہید بے نظیر بھٹو کی طرح وفاق کی علامت ہیں ، انہوں نے بلاول بھٹو سے مطالبہ کیا کہ جنوبی پنجاب میں پیپلز لائرز فورم کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے اور پارٹی کے کارکنوں کو دیرینہ ورکرز کو نظر انداز نہ کیا جائے۔ 
ملتان سے مزید