ملتان (سٹاف رپورٹر ) پاکستان وائلڈ لائف بریڈرز اینڈ ٹریڈرز ایسوسی ایشن کے ذمہ داران علی احسن،ملک وقار،محمد کاشف رفیق،محمد طاہر،عمران خان خاکوانی ودیگر نے پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ ریاست ماں کی طرح ہوتی ہے لیکن افسوسناک صورتحال یہ ہے کہ پرندوں کے شعبہ سے وابستہ لاکھوں لوگوں کا روزگار نت نئی پالیسیوں کی وجہ سے معاشی قتل کیا جا رہا ہے اور محکمہ وائلڈ لائف کا رجسٹر ممبر ہونے کے باوجود وائلڈ لائف انتظامیہ گھروں میں رکھے کروڑوں روپے مالیت کے امپورٹڈ پرندوں کو قبضہ میں کرنے کے لیے دن رات چھاپے مار رہی ہے جس کی زندہ مثال انتظامیہ کی ہے جہاں پر شہریوں کی زندگی اجیرن کر کے رکھ دی گئی ہے حالانکہ امپورٹڈ پرندے اٹھانے کے لیے حکومت کی طرف سے کوئی پالیسی نہیں تاہم شیڈول 3 کے پرندوں کے گھروں پر رکھنے پر پابندی ہے جس پر ہم حقیقی معنوں میں عمل پیرا ہیں لیکن اس کے باوجود ہمارے ساتھ نہ انصافی کی جا رہی ہے ۔