• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈرائیونگ کورس مکمل کرنے پرسرٹیفکیٹ اور لائسنس کی تقسیم

ملتان (سٹاف رپورٹر) ) ریجنل پولیس آفیسر کیپٹن (ر) محمد سہیل چودھری نے ڈرائیونگ سکول کورس مکمل کرنے والے خواتین و حضرات میں سرٹیفکیٹ اور ای ڈرائیونگ لائسنس تقسیم کئے ۔ شرکا سے خطاب کرتے ہوئے آ ر پی او کا کہنا تھا کہ ڈرئیونگ صرف ایک ہنر نہیں، بلکہ ایک بڑی ذمے داری بھی ہے۔ سڑک پر گاڑی چلانا، صرف منزل تک پہنچنا نہیں ہوتا، بلکہ دوسروں کی جان و مال کی حفاظت کا بھی وعدہ ہوتا ہے۔ٹریفک قوانین پر عمل کرنا ایک باشعور شہری ہونے کی نشانی ہے۔ڈرائیونگ لائسنس حاصل کرنے والوں میں فیصل حیات، حنا سویرا، نورالھدی ، چاعید اقبال ، عمیر ، ثاقب ، سعد سلیم ، اریشہ وغیرہ شامل تھے ۔
ملتان سے مزید