• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

طلبہ، نوجوانوں کو آسان کاروبار کیلئے قرضے فراہم کیے جا رہے ہیں ریجنل ڈائریکٹر پی ایس آئی سی

ملتان (سٹاف رپورٹر) ریجنل ڈائریکٹر پنجاب سمال انڈسٹریز کارپوریشن ( پی ایس آئی سی ) عمارہ منظور نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے جانب سے طلباو نوجوانوں کے لئےبڑھ رہا پنجاب کے سلوگن کے تحت آسان کاروبار فنانس 10 لاکھ روپے سے تین کروڑ روپے تک قرضہ جات فراہم کیے جارہے ہیں تاکہ نوجوان و طلباء اپنا روزگار خود کمائیں اور اپنے پیروں پر کھڑے ہوکر ملک و قوم کے استحکام میں اپنا کردار ادا کریں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے این ایف سی یونیورسٹی ملتان میں انوویٹ اینڈ ایلیویٹ کے عنوان سے منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ سیمینار میں مہان خصوصی اسسٹنٹ پروفیسر زکریا یونیورسٹی ملتان ڈاکٹر جویریہ عباس ، ڈپٹی ڈائریکٹر پی ایس آئی سی زاہد بوٹا ، کاشف شہزاد اور چیف آرگنائزر دانش مشتاق شریک تھے۔
ملتان سے مزید