• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میونسپل کارپوریشن کی انسداد تجاوزات ٹیم کا تجاوزات کے خلاف آپریشن

ملتان (سٹاف رپورٹر) میونسپل کارپوریشن ملتان کی انسداد تجاوزات ٹیم کی جانب سے سپر یٹنڈنٹ ریگولیشن مظہر نواز خان، اسسٹنٹ سپر یٹینڈنٹ ملک جنید رضا کھنڈ، لینڈ انسپکٹر الیاس قریشی اورسپروائزر تجاوزات ملک ارشد حسین پہلوان کی زیر نگرانی گھنٹہ گھر، واٹر ورکس روڈ ، مچھلی منڈی، دولت گیٹ، حافظ جمال روڈ، 14 نمبر چونگی، ممتاز آباد میں مارکیٹ، گندا نالہ، علی چوک، چوک فوارہ، چلڈرن کمپلیکس،کلمہ چوک، ایم ڈی اے چوک، پل براراں، اللہشافی چوک، لودھی کالونی، نواب پور روڈ، 8 نمبر چونگی اوردیگر مقامات پر تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا گیا، آپریشن کے دوران کثیر تعداد میں سامان تجاوزات قبضہ میں لے لیا گیا،سپرنٹنڈنٹ ریگولیشن مظہر خان نے کہاکہ تجاوزات مافیا کو کسی صورت بھی ریلیف نہیں دیا جائے گا۔
ملتان سے مزید