• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب فوڈ اتھارٹی کے خانیوال میں چھاپے، 900کلو زائدالمیعاد اشیاء تلف

ملتان (سٹاف رپورٹر)پنجاب فوڈ اتھارٹی کے خانیوال میں چھاپے، 900کلو زائد المیعاد کھانے پینے کی اشیا تلف، ہول سیل پوائنٹ کو ایک لاکھ روپے جرمانہ، جعل سازی پر2پاپڑ فیکٹری مالکان کیخلاف مقدمات درج، پروڈکشن بنداور40کلو آئل اور مصالحہ جات اور مشینری ضبط کرلی گئی، آپریشن کے دوران مختلف برانڈز سے منسوب پاپڑوں کی جعلی پیکنگ کرنے پر 103/10R اور 140/10R میں کارروائیاں کی گئیں، انسپکشن کے دوران جعلی پیکنگ مٹیریل، خام مال اور مشینری ضبط کرلی گئی، اس موقع پر ڈی جی فوڈ اتھارٹی محمد عاصم جاوید کا کہنا تھا کہ غیر قانونی طور پر بغیر فوڈ لائسنس خوراک کا کاروبار کرنے پر ایف آئی آرز درج کروائی گئیں جب کہ بھاری مقدار میں ایکسپائری سنیکس برآمد ہونے پر عطاء ٹاؤن میں ہول سیل پوائنٹ کو ایک لاکھ روپے جرمانہ کیا گیا۔
ملتان سے مزید