• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسٹیٹ لائف کے زیر اہتمام شوگر آگہی مہم، فری میڈیکل کیمپس کا انعقاد

ملتان (سٹاف رپورٹر ) اسٹیٹ لائف ہیلتھ اینڈایکسیڈنٹ انشورنس کی جانب سے پاکستان بھر میں شوگر آگہی مہم، فری میڈیکل کیمپ لگائے گئے، زونل ہیڈ الطاف حسین نے کیمپس کا دورہ کیا، ملتان،خانیوال،وہاڑی،لودھراں،مظفر گڑھ،ڈی جی خان،راجن پور،لیہ،رحیم یار خان، بہاولپور، بہاولنگر میں شوگر سے آگہی اور فری شوگر کیمپس لگا ئے گئے ،ان کیمپس میں شہریوں کا فری شوگر،بلڈ پریشر، وزن ٹیسٹ کئے گئے ماہر ڈاکٹرز نے ادویات بھی کی تجویز کیں اور بزریعہ خوراک احتیاطی تدابیر بھی بتائیں،زونل ہیڈ الطاف حسین نے ان فری شوگر میڈیکل کیمپس کا دورہ کیا اور سہولیات کا جائزہ لیا، انہوں نے کہا کہ فری شوگر کیمپس کا مقصد شوگر کے مرض کی قبل از وقت تشخیص اور علاج ممکن بنا یا جا سکے اور لوگوں کو اس موذی مرض میں مبتلا ہونے سے بچایا جا سکے اور جو لوگ اس کا شکار ہو چکے ہیں انہیں صحت مندانہ سہولیات مہیا کی جا سکیں۔
ملتان سے مزید