• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایاز صادق اور اختر مینگل کا سیاسی تاریخ میں نمایاں مقام ہے‘ نسیم الرحمان

کوئٹہ(خ ن)صوبائی مشیر ماحولیات و موسمیاتی تبدیلی نسیم الرحمان نے اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کی بلوچستان کے حالیہ مسائل پر سردار اختر مینگل سے ٹیلیفونک بات چیت کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں سیاسی رہنما پاکستان کی سیاسی تاریخ اور اہمیت کے لحاظ سے نمایاں شخصیات ہیں۔ اسپیکر ایاز صادق اور سردار اختر مینگل نہ صرف پاکستان بلکہ خاص طور پر بلوچستان کی سیاسی حقیقت سے بخوبی آگاہ ہیں اور موجودہ حالات میں ہمیں ایک مشترکہ حکمت عملی کے تحت مسئلے کا حل تلاش کرنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ رابطے کا مقصد بلوچستان کے مسائل کا حل اور قومی مفاہمت کی جانب ایک اہم قدم اٹھانا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس طرح کے اقدامات سے پاکستان کے سیاسی استحکام میں اضافہ اور بلوچستان کی ترقی کے لئے نئے دروازے کھلیں گے۔
کوئٹہ سے مزید