• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ٹی آئی میں اختلافات سے متعلق خبروں میں صداقت نہیں‘ رحیم کاکڑ

کوئٹہ(پ ر)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما محمد رحیم کاکڑ، سردار حسن شاہ، جمیل بوستان ایڈووکیٹ، میر وائس ایڈووکیٹ، احمد شاہ ایڈووکیٹ، عبداللہ ایڈووکیٹ، عمر فاروق، نعمت اللہ، ضیاالحق، امین آغا، ارشد اچکزئی، توقیر بھٹی، سردار بہلول اور سرداراحمد نے بیان میں میڈیا اور سوشل میڈیا پر پی ٹی آئی میں اختلافات سے متعلق خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ پارٹی فعال اور اس کا ہر کارکن بانی پی ٹی آئی کی قیادت میں متحد ہے ، اختلافات سے متعلق پروپیگنڈے کی سختی سے مذمت کرتے ہیں اور مخالفین کی جانب سے پھیلائی جانیوالی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف ایک حقیقت ہے ، جس نے بھی عمران خان سے بے وفائی کی وہ اپنی سیاسی موت آپ مرجائے گا۔
کوئٹہ سے مزید