کوئٹہ(پ ر)پیرا میڈیکل اسٹاف ایسوسی ایشن سول ہسپتال آفس میں عید ملن پارٹی کا اہتمام کیا گیا جسمیں سول ہسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر عبدالہادی کاکڑ ، ڈپٹی ایم ایس ڈاکٹر صبیہ بلوچ ، اکاؤنٹنٹ حاجی محمد خیر اچکزئی ، گرینڈ ہیلتھ الائنس بلوچستان کے چئیرمین ڈاکٹر بہار شاہ ، ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان کے ترجمان ڈاکٹر صبور کاکڑ و دیگر نے شرکت کی ایم ایس سول ہسپتال نے تمام اسٹاف کی عیدالفطر کے دوران ذمہ داری سے فرائض کی انجام دہی کو سراہا جس پر تمام اسٹاف نے عزم کیا کہ ہمیشہ کی طرح ٹیم ورک سے ہسپتال میں آئے مریضوں کو طبی سہولیات کی فراہمی میں اپنا کردار ادا کرتے رہینگے آخر میں پیرا میڈیکل اسٹاف کے صدر حاجی شفاء مینگل نے معزز مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور ہسپتال کی بہتری کے لئے پیرا میڈیکل اسٹاف ایسوسی ایشن کے جانب سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔