• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حافظ حسین کا پارلیمانی کردار کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا‘ صادق سنجرانی

کوئٹہ ( این این آئی ) سابق چیئرمین سینیٹ اور رکن اسمبلی صادق سنجرانی نے کہا ہے کہ حافظ حسین احمد کے پارلیمانی کردار کو کبھی فراموش نہیں کرسکتے، سینٹ میں وہ بلوچستان کی توانا آواز تھے انہوں نے ہمیشہ بلوچستان کے مسئلے کو جمہوری انداز میں حل کرنے کی کوشش کی لیکن بدقسمتی سے ان کے تجربے اور مشوروں سے فائدہ نہیں اٹھایا گیا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامعہ مطلع العلوم میں حافظ حسین احمد کی وفات پر ان کے صاحبزادوں حافظ منیر احمد، حافظ زبیر احمد، حافظ محمود احمد، ظفر حسین بلوچ، انس منیر احمد اور دیگر سے تعزیت کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ صادق سنجرانی نے کہا کہ حافظ حسین احمد اپنی زندگی کے آخری ایام تک بلوچستان کے مسئلے کا پرامن حل چاہتے تھے ان کی خواہش تھی کہ بلوچستان میں امن کی فضا قائم ہو اور بلوچستان کے لوگوں کے مسائل حل ہوں، انہوں نے کہا کہ حافظ حسین احمد مرحوم کی سیاسی جدوجہد ہمارے لئے مشعل راہ ہے۔
کوئٹہ سے مزید