• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسٹیورٹ روڈ اور ملحقہ علاقوں میں طویل لوڈ شیڈنگ سے مکین پریشان

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)اسٹیورٹ روڈ برگنزہ ویلا بلوچ کالونی الگیلانی روڈ اور ملحقہ علاقوں میں طویل لوڈ شیڈنگ کے باعث معمولات زندگی متاثر ہو رہے ہیں ۔ رہائشیوں لالہ یوسف محمد اکرم زبیر احمد منصور شاہ عرفان علی محسن خان ایڈووکیٹ سفیان ملک اور دیگر نے بتایا کہ علاقہ مکین آئے روز کی اعلانیہ و غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ سے تنگ آ چکے ہیں جبکہ وولٹیج میں کمی بیشی سے قیمتی برقی آلات بھی خراب ہو رہے ہیں انہوں نے کہا کہ دن کے اوقات میں بجلی نہ ہونے کی وجہ سے فراہمی آب کا سلسلہ بھی کئی روز سے منقطع ہے معمولات زندگی مفلوج ہو چکے ہیں بارہا متعلقہ حکام کو آگاہ کیا گیا لیکن کوئی شنوائی نہیں ہوئی انہوں نے کیسکو چیف سے مطالبہ کیا کہ علاقے میں طویل لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ اور وولٹیج میں کمی بیشی دور کی جائے خاص کر صبح کے وقت بجلی کی بلا تعطل پانی کی فراہمی نا گزیر ہے تا کہ پانی کی قلت پیدا نہ ہو اگر ہمارے مطالبے پر عمل نہ کیا گیا تو شدید احتجاج پر مجبور ہوں گے ۔
کوئٹہ سے مزید