• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مہاجرین کی واپسی ‘باوقار انداز میں ممکن بنائی جائے‘ جمعیت پاکستان

کوئٹہ (آن لائن) جمعیت علما اسلام پاکستان کے صوبائی امیر مولانا عبد المالک اور صوبائی رابطہ کمیٹی کے ارکان مفتی مطیع الرحمٰن لانگو ڈاکٹر حفیظ الرحمٰن کھوسہ ڈاکٹر محمد اسماعیل بلیدی حاجی قاسم شاہ حاجی امین اللہ امین اور مولانا محمد اقبال عثمانی نے بیان میں حکومت سے اپیل کی ہے کہ افغان مہاجرین کی واپسی کے عمل کو ہر ممکن حد تک باوقار اور انسانی احترام کے دائرے میں مکمل کیا جائے گزشتہ45برس میں پاکستان نے لاکھوں افغان مہاجرین کو پناہ دے کر جو انسان دوستی اور مہمان نوازی کی مثال قائم کی اس روایت کو کسی غیرذمہ دار، سخت گیر یا توہین آمیز رویئے سے داغدار نہیں ہونے دینا چاہئے،انہوں نے کہا کہ ہم قانون نافذ کرنے والے اداروں خصوصاً لیویز اور پولیس اہلکاروں سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ مہاجرین کے ساتھ حسن سلوک سے پیش آئیں۔ کسی قسم کا سخت یا توہین آمیز رویہ نہ صرف انسانی اقدار کے منافی ہوگا بلکہ یہ مہاجرین کی طویل میزبانی کے پاکستان کے مثبت بین الاقوامی تشخص کو بھی متاثر کر سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ واپس جانے والے افغان مہاجرین کے لئے قائم کردہ کیمپوں میں بنیادی سہولیات کی فراہمی ضروری ہے تاکہ ان کی عارضی رہائش باوقار اور معیار کے مطابق ہو۔
کوئٹہ سے مزید