کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)انار باغ کالونی احمد خان زئی قمبرا نی روڈ میں صفائی کی صورتحال ناگفتہ بہ جابجا کوڑا کرکٹ کے ڈھیر نکاسی آب کا نظام درہم برہم مکینوں کی زندگی اجیرن ہوکر رہ گئی علاقے میں عملہ صفائی کی عدم توجہی کی وجہ سے ہر طرف گندگی کے ڈھیرلگے ہوئے ہیں جس سے شدید بدبو اور تعفن پھیل رہا ہے جبکہ یہی کچرے کے ڈھیر مکھیوں کی افزائش کا سبب بن رہے ہیں اہل علاقہ نے متعلقہ حکام سے اپیل کی ہے کہ علاقے میں صفائی کی صورتحال بہتر نکاسی آب کا نظام درست کیا جائے۔