• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی کے اعلامیہ کے مطابق 8 اپریل کو نوشکی گرڈ اسٹیشن کے 11 کے وی سٹی ٹو ، صاحبزادہ ، ایف سی ، نیو احمدوال ، کیڈٹ کالج ، قادرآباد ، جمالدینی فیڈرز سے صبح 8 سے دن 12 بجے تک بجلی بند رہے گی ، مستونگ گرڈ اسٹیشن پر مرمت کیلئے 11 کے وی نیو شرین آباد ، اولڈ لک پاس ، مرسل ، عزیز آباد ، آب گل اور عثمان آباد فیڈروں سے صبح10بجے تا دوپہر2بجے بجلی بندرہے گی ۔ نوشکی گرڈ کے بادینی ، کشینگی، کلی مینگل، سٹی تھری، نوشکی فیڈرزسے سہ پہر3بجے تا شام 7بجے بجلی بند ہوگی ۔ 8 اپریل کو ہی 132 کے وی وڈھ گرڈ اسٹیشن سے صبح10بجے سے دوپہر2بجے تک بجلی بند رہے گی ۔66 کے وی منجھو شوری گرڈ اسٹیشن پر 9 اپریل کو ٹیسٹنگ کے سلسلے میں صبح 9بجے سے رات9بجے تک بجلی کی فراہمی معطل رہے گی ۔
کوئٹہ سے مزید