راولپنڈی، اسلام آباد (سٹاف رپورٹر، خصوصی نامہ نگار) راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں وارداتوں میں شہری 16موٹرسائیکلوں ،طلائی زیورات ،موبائل فونز،نقدی اور دیگراشیاء سے محروم ہوگئے ۔اسلام آباد میں بھی 10وارداتوں میں لاکھوں کی نقدی ، زیورات اور دیگر قیمتی اشیاء کے علاوہ ایک کار،5موٹر سائیکل اڑا لئے گئے ۔ تھانہ نون اور تھانہ شمس کالونی میں اسلحہ کی نوک پر دو موبائل فون اورنقدی چھین لی گئی۔ دوگھروں کے تالے ٹوٹ گئے ۔تھانہ ائرپورٹ کے علاقہ پام سٹی میں نامعلوم ملزم اسلحہ کی نوک پرنیاز گل سےموٹرسائیکل ،موبائل اور 4ہزار روپے،تھانہ مندرہ کے علاقہ فیصل کالونی میں محمد شعبان کی دکان سے 3موٹرسائیکل سوار اسلحہ کی نوک پر 50 ہزار روپے اور 2 موبائل،تھانہ دھمیال کے علاقہ احمد آباد میں باقر علی کے باربرسیلون میں دونامعلوم ملزمان اسلحہ کی نوک پر4موبائل اور 10ہزار روپے چھین کر فرار ہوگئے۔ دیگر وارداتوں میں بھی گن پوائنٹ پر تین موبائل اور نقدی چھین لی گئی ۔فوجی کالونی میں کفیل کے گھر سے سونا مالیتی 8لاکھ 65ہزارروپے اور 15ہزار روپے ،اصغرمال میں صلاح الدین کے گھر سے لیپ ٹاپ،ایل سی ڈی،سونے کا سیٹ، گھڑی ،کرنل یوسف کالونی میں محمد دانیال کے گھر کے تالے توڑ کر 30ہزارروپے ، پرائز بانڈ مالیتی 45ہزارروپے اور لیپ ٹاپ ،پنجاب ہاؤسنگ سوسائٹی میں غلام سرور کے زیر تعمیر مکان سے بجلی کی تاریں مالیتی ساڑھے چار لاکھ روپے ،بوستان ٹاؤن گرجاروڈ پر احمد رضا کے گھرسے 2لاکھ 50 ہزارروپے، بچی کی طلائی بالیاں،طلائی انگوٹھی ، لیپ ،ٹاپ ،استری چوری کرلی گئی ۔