راولپنڈی(سپورٹس رپورٹر)پاکستان سپرلیگ10 کے ساتویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے ملتان سلطانز کو 47 رنز سے شکست دیدی۔پنڈی کرکٹ سٹیڈیم راولپنڈی میں ملتان سلطانز نے ٹاس جیت اسلام آباد یونائیٹڈ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی، اس سے قبل بارش اور ژالہ باری کے میچ 45 منٹ تاخیر سے شروع ہوا۔ اسلام آباد یونائیٹڈ نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 202 رنز بنائے جواب میں ملتان سلطانز کی ٹیم نے18.4 اوورز میں 155رنز بنائے ۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کے جیسن ہولڈر کو شاندار آل راونڈ کارکردگی پر پلیئر آف میچ قرار دیا گیا۔