اسلام آباد (خصوصی نمائندہ) آئیسکو ریجن میں طوفانی بارش اور ژالہ باری کے باعث بجلی کا نظام بھی متاثر ہوا۔ بجلی کے کھمبوں کے گرنے اور بجلی کی تاروں کے ٹوٹنے سے پیشتر علاقوں میں بجلی کی فراہمی متاثر ہوئی۔ ترجمان آئیسکو کے مطابق ایچ ٹی اور ایل ٹی کھمبے اور سائن بورڈز گرنے سے بجلی کی تاریں ٹوٹنے کے واقعات بھی پیش آئے۔ 11 کے وی فیڈرز پر فالٹ اور ٹرپنگ کے باعث بجلی کی فراہمی معطل ہوئی۔ متاثرہ فیڈرز میں گولڑہ، پی ایچ اے، پیر مہر علی شاہ، ایف ٹین مرکز، نیشنل پولیس فاؤنڈیشن، سروس روڈ ایسٹ، کریج فیکٹری، پتریاٹہ، اپر ٹوپہ، پیر سوہاوہ، مدینہ کالونی، ائرپورٹ سوسائٹی، سیکٹر فور، نیو ریس کورس، ابوبکر، شکریال، خیابان سر سید، فیض آباد، کمیٹی چوک، جاپان روڈ، چونترہ، 502ورکشاپ، سکھو، سنگجانی، شاہ اللہ دتہ، مشین محلہ، چپ بورڈ، گوجر خان، ڈومیلی، سی او ڈی اور کالا شامل ہیں۔ چیف ایگزیکٹو محمد نعیم جان کی ہدایات پر آپریشن اور کنسٹرکشن ٹیموں نے بیشتر علاقوں میں بجلی بحال کر دی۔