راولپنڈی( سٹاف رپورٹر ) سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی کے ڈرائیونگ ٹریننگ سکول میں کار سیمولیٹر کی طرز پر ایل ٹی وی اور ایچ ٹی وی ڈرائیورز کی تربیت کے لئے جدید ڈرائیونگ سیمولیٹر متعارف کروا دیا گیا جس کا مقصد تربیت حاصل کرنیوالے کمرشل اور ہیوی ڈرائیورز کو بہترین اور آسان ڈرائیونگ تربیت فراہم کر ناہے ۔ جدید سیمولیٹر سے نہ صرف ٹریفک قوانین کی آگاہی دی جائے گی بلکہ مشکل اور ہنگامی حالات میں درست ردعمل کی تربیت بھی دی جائے گی۔