راولپنڈی(سٹاف رپورٹر) راولپنڈی پولیس نے مختلف واقعات میں لیڈی منشیات سپلائر سمیت 23 ملزموں کو گرفتار کرکے 30 کلو سے زیادہ چرس اور 480لٹر شراب برآمد کرلی ۔ پولیس نے 6ملزموں سے 80لٹرشراب بھی برآمد کرلی۔ 4ملزموں سے چار پستول برآمد کر لئے گئے۔تھانہ گوجرخان پولیس نے تاش کے پتوں پر جواء کھیلنے والے 4 قمار بازوں کو دھر لیا۔ آراے بازار پولیس نے سٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث 2 رکنی گینگ سے مسروقہ موٹرسائیکل اور 22 ہزار روپے برآمد کئے۔