• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھائی کے 20کروڑ روپے ہڑپ کرنیوالے ملزم کے خلاف مقدمہ

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)بھائی کے 20 کروڑ روپے ہڑپ کرنے والے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیا۔ تھانہ نیوٹاؤن کو محمد معروف نے بتایا کہ سائل کا بھائی نواز خان پراپرٹی کا کاروبار کرتا ہے ۔ تین سال قبل نواز خان نے کہا کہ مجھے کاروبار میں رقم کی ضرورت ہے ۔میں نے رقم کا بندوبست کرکے تیس کروڑ روپے روبرو عبدالرؤف اور دیگر چار گواہان نواز خان کے حوالے کئے۔ بعد ازاں اس نے مجھے 10کروڑ روپے واپس کر دیئے مگر20کروڑ واپس نہیں کر رہا ہے۔
اسلام آباد سے مزید