اسلام آباد (خبر نگار) جوڈیشل مجسٹریٹ اسلام آباد محمد عباس شاہ نے اسلحہ کی نمائش پر گرفتار 7 افراد کو ایک روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔ گذشتہ روز پولیس کی جانب سے تھانہ کوہسار میں درج مقدمہ میں گرفتار افراد کو عدالت میں پیش کیا گیا۔ ملزمان کیخلاف تھانہ کوہسار میں اسلحہ کی نمائش و دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج ہے۔ پولیس کی جانب سے ملزمان کے ہمراہ فرخ کھوکھر کو بھی گرفتار کیا گیا تھا تاہم بعد میں پولیس نے فرخ کھوکھر کو چھوڑ دیا۔