• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کمشنر راولپنڈی کی زندہ مرغی کی مقرر ہ قیمت کا اطلاق یقینی بنا نے کی ہدایت

راولپنڈی(اپنے رپورٹرسے) کمشنر راولپنڈی ڈویژن عامر خٹک نے کہا ہے کہ جس طرح پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے رمضان کے دوران چیکنگ کے ذریعے اشیاء ضروریہ کی قیمتوں کو کنٹرول میں رکھا ، اسی طرح سے وہ فیلڈ میں فعال رہیں۔ ڈویژنل کوآرڈنیشن کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے زندہ مرغی کے مقرر کردہ قیمت کا اطلاق یقینی بنایا جائے۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ڈویژن بھر میں کل 181 پرائس مجسٹریٹس نے 19,796 چھاپے مارے۔ 14 دکانیں سیل، 2 لاکھ 88 ہزار روپے کا جرمانہ اور35 افراد گرفتار کئے گئے۔ ادھر شہری حلقوں کے مطابق رمضان المبارک میں بازاروں میں اشیائے خوردونوش پر انتظامی چیک اینڈ بیلنس نہ ہونے کے برابر تھا۔بالخصوص پھل اور پولٹری کے ریٹس منہ مانگے وصول کئے گئے۔ 181پرائس مجسٹریٹس ہونے کے باوجود کسی جگہ نظر نہیں آئے۔آخری عشرے میں گوشت،سبزی ،پھل اور دیگر اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں مزیدہوشربا اضافہ کردیا گیا تھا۔چھوٹا گوشت جس کے سرکاری نرخ 16سو روپے کلو تھے وہ25سو روپے کلو فروخت ہوا۔
اسلام آباد سے مزید