• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی اسلام آباد سمیت بالائی علاقوں میں آج سے بارش کا امکان

اسلام آباد (اپنے نامہ نگار سے )ملک کے جنوبی حصوں میں گرمی کی لہر (ہیٹ دیو جیسی صورتحال) پیدا ہو چکی ہے جبکہ ملک کے بالائی علاقوں میں (آج)منگل کی ( شام / رات) سے جمعہ کے روز تک وقفے وقفے سے گرد آلود ہوائیں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے ۔محکمہ موسمیات کے مطابق وسطی / جنوبی پنجاب، سندھ اور بلوچستان کے کچھ حصوں میں درجہ حرارت معمول سے 4 تا 7 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کا امکان ہے۔ مغربی ہواؤں کا سلسلہ ملک کے بالائی علاقوں میں آج رات داخل ہو گا ، جس کے باعث راولپنڈی اسلام آباد سمیت پنجاب خیبرپختونخوا، کشمیر ، گلگت بلتستان میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔چند مقامات پر ژالہ باری بھی ہو سکتی ہے، بڑھتے ہوئے درجہ حرارت کی وجہ سے عوام بالخصوص بچوں، خواتین اور بزرگ شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔
اسلام آباد سے مزید