راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) تھانہ نصیرآباد پولیس نےطلباء کو آئس سپلائی کرنے والے 7 ملزموں کو گرفتار کرکے 3کلو 510 گرام آئس برآمد کرلی ۔ ملزم پرویز سے ایک کلو 80 گرام آئس، مطلوب عرف طوبیٰ سے ایک کلو 60 گرام آئس، ناصر سے ایک کلو 60 گرام آئس ، علی نسیم سے120گرام آئس، وزیر سے105گرام آئس، صلاح الدین سے55گرام آئس اور عثمان سے30گرام آئس برآمد ہوئی۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان نے نوجوانوں بالخصوص طالب علموں کو آئس سپلائی کرنے کا انکشاف کیا ہے۔