پشاور ( وقائع نگار )بی آر ٹی بس سٹیشنوں میں معذور افراد کیلئے سہولیات کا فقدان ٗمعذور افراد نے سی ای او بی آر ٹی سے معذور افراد کیلئے بی آر ٹی سٹیشنوں میں معذور افراد کیلئے سہولیات کے فقدان کا نوٹس لینے کامطالبہ کیا ہے خصوصی افراد کے نمائندہ جاوید خان کا کہنا ہے کہ تہکال ٗ ایف سی چوک ودیگر بی آر سٹیشنوں میں لفٹ صحیح کام نہیں کر رہی ہے اور بی آر ٹی سٹیشنوں میں ڈیوٹی پرمامور سٹاف خصوصی افراد کی طرف توجہ نہیں دیتے اور معذور افراد کیلئے مخصوص سیٹوں پر اکثر عام لوگ بیٹھے رہتے ہیں جبکہ ا س کی نشاندہی کراتے ہیں تو وہ ہمارے تحفظات کو نظر انداز کر دیتے ہیں جبکہ لاہور اڈہ سمیت اکثر بی آر سٹیشنوں کے باہر قائم بیت الخلاء بھی بند رہتے ہیں اور سٹاف کہتا ہے کہ یہ خراب ہیں اور گزشتہ کئی ماہ سے یہ خراب ہونے کی وجہ سے بند پڑے ہیں انہوں نے اس حوالے سے متعلقہ حکام سے اصلاح احوال کا مطالبہ کیا ہے