پشاور( وقائع نگار) پبلک ٹرانسپورٹ اونر ایسوسی ایشن نے کرایوں میں اضافہ نہ ہونے اور ٹول ٹیکس میں حالیہ اضافے کے خلاف 16 اپریل 2025ء کو پہیہ جام ہڑتال کا اعلان کردیاہے۔جنرل بس سٹینڈ پشاور میں پبلک ٹرانسپورٹ اونر ایسوسی کے صدر خان زمان آفریدی کے زیرصدارت منعقدہ اجلاس میں یہ اعلان کیا گیا۔ اجلاس سےخطاب کرتے ہوئے ایسوسی ایشن کے رہنماؤں نے کہاکہ پٹرولیم مصنوعات ، سی این جی کی قیمت ڈبل ہوگئی جبکہ اڈہ جات فیس کے ساتھ موٹروے اور ہائی وے ٹول ٹیکس ڈبل ہوگئی لیکن حکومت اور محکمہ ٹرانسپورٹ کرایوں میں اضافہ نہیں کررہی ہے