• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پولیس نے ناجائز اسلحہ رکھنے کے الزام میں 11 افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے

ملتان(سٹاف رپورٹر) پولیس نے ناجائز اسلحہ رکھنے کے الزام میں 11افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے ، پولیس نے ملزمان اصغر ، شرجیل ، سجاول ، عرفان، جاوید ، شان ، عمران  اورحمزہ سے پسٹلز مع گولیاں رپیٹربرآمد کرکے  مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی، پولیس نے بچہ سے زیادتی کرنے کے الزام میں ایک شخص کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ۔سٹی جلالپور پولیس کو محبوب کریم نے بتایا کہ ملزم عابد نے میرے بیٹے کو زیادتی کا نشانہ بنایا اور فرار ہوگیا پولیس نے ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی،پولیس نے جعلی چیک اور امانت میں خیانت کرنے کے الزام میں دو افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے ،ممتاز آباد پولیس کو محمد بوٹا نے بتایا کہ ملزم شہباز نے ادھار کی مد میں 38لاکھ لیکر پیسوں کے عوض چیک دیا جو مقرر وقت پر جعلی و بوگس پایا گیا جبکہ سٹی جلالپور پولیس کو غلام محمد نے بتایا کہ ملزم مرید حسین نے میری رقم خرد برد کرکے امانت میں خیانت کی ،پولیس نے ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی، پولیس نے اشتہاری ملزمان کو فرار کرانے کے الزام میں عورت سمیت چار افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے ،کوتوالی پولیس نے مختلف کارروائیوں کے دوران اشتہاری ملزمان مدثر حسین اور یاسر عرف لالہ کی گرفتاریوں کیلئے چھاپے مارے گئے تو ساتھیوں کاجل ،سبحان اور نامعلوم نے فرار کرادیا ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے کارروائی پولیس شروع کردی ،پولیس نے کارسرکار میں مداخلت کرنے کے الزام میں دو نامزد دیگر نامعلوم افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے ،صدر شجاع آباد پولیس کو ایس ڈی او فیصل وحید خان نے بتایا کہ ملزمان تنویر ، راشد حسین نے نامعلوم افراد کے ہمراہ ٹیم سے مزاحمت کرتے ہوئے کارسرکار میں مداخلت کی جبکہ صدر جلالپور پولیس کو واپڈا ملازم مبشر علی نے بتایا کہ ملزمان شاہد وغیرہ نے غیر قانونی طریقے سے ٹرانسفارمر لگاکر کارسرکار میں مداخلت کرتے ہوئے ارتکاب جرم کیا، پولیس نے ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی ،پولیس نے شہری سے نوسربازی کرتے ہوئے موبائل چوری کرکے فرار ہونے کے الزام میں تین نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ۔شاہ رکن عالم پولیس کو الطاف حسین نے بتایا کہ اچانک تین نامعلوم افراد نے اپنی موٹرسائیکل میری موٹرسائیکل سے ٹکرائی اور میرے اوپر گرگئے جو نوسربازی کرتے ہوئے جیب سے موبائل چوری کرکے فرار ہوگئے، پولیس نے نامعلوم نوسرباز ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی ،پولیس نے 15پر جھوٹی اطلاع کرنے کے الزام میں ایک شخص کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ،کپ پولیس کو شاہد نے سرقہ بالجبر کی جھوٹی اطلاع کرکے ارتکاب جرم کیا جس کیخلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی ، پولیس نے اغوا کے مختلف واقعات کے الزام میں ایک نامزد دیگر نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرلیے ،دولت گیٹ پولیس کو شوکت حسین نے بتایا کہ ملزم اسامہ میری بیٹی شرمین کو اغوا کرکے لے گیا جبکہ شاہ شمس پولیس کو محمد عمران نے بتایا کہ کام سے واپس گھر آیاتو سامان بکھرا پڑا تھا پتہ جوئی کی گئی تو میری بیوی طیبہ بی بی اور بیٹا دو سالہ عبدالکریم نہ موجود تھے جن کو نامعلوم ملزمان اغوا کرکے فرار ہوگئے،۔ پولیس نے نامزد اور نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی ،پٹرولنگ ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے کے الزام میں ایک شخص کیخلاف پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ۔قطب پور پولیس کو سول ڈیفنس اہلکار نے بتایا کہ ملزم مزمل ظفر نے غیر قانونی طریقے سے پٹرول یونٹ قائم کیا ہواتھا جس کی بابت کوئی این او سی وغیرہ نہ دکھاسکا پولیس نے ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی، پولیس نےمنشیات فروشی کے الزام میں 7افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے ،کینٹ پولیس نے ملزم ناصر سے دو بوتل شراب ممتاز آباد پولیس نے ملزم عامر سے 1120گرام آئس ملزم محبوب احمد سے 20کلو بھنگ گلگشت پولیس نے ملزم مرتضی سے 15لیٹر شراب ملزم حسن سے 15کین بیئر نیوملتان پولیس نے حسن علی سے 20لیٹر شراب جبکہ مخدوم رشید پولیس نے ملزم عمران سے 1100گرام چرس برآمد کرلی پولیس نے ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی ۔لیبر ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے پر دو افراد کیخلاف پولیس نے مقدمات درج کرلیے ۔مظفر آباد پولیس کو لیبر آفیسر ثقلین عباس نے بتایا کہ دوران چیکنگ ملزمان عمر شریف اور غلام مرتضی دوکانوں پر کم عمر بچے مزدوری کرتے ہوئے پائے گئے پولیس نے ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرلیے گئے ۔
ملتان سے مزید