• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہائی کورٹ، خاتون ٹیچر کی درخواست کی سماعت ،محکمہ تعلیم کے افسران کی سرزنش

ملتان (سٹاف رپورٹر) ہائی کورٹ ملتان بینچ کے جج جسٹس ملک محمد اویس خالد نے خاتون ٹیچر امبر شاہین کی درخواست کی سماعت کرتے ہوئے محکمہ تعلیم کے افسران کی سرزنش کی کہ وہ اس کے تبادلے میں کیوں رکاوٹ بنے ہوئے ہیں اور کیوں اسے پریشان کر رہے ہیں جبکہ گریوینس اس کا ویڈ لاک پالیسی کے تحت بھی حق بنتا ہے اور ہارڈ شپ کمیٹی نے بھی میرٹ پر اس کے تبادلے کی سفارش کی ہے پٹیشنر کی وکیل صائمہ کنول نے فاضل عدالت کو آگاہ کیا کہ ان کی موکلہ امبر شاہین گورنمنٹ گرلز ہائی سکول شادن لوند میں سولہویں گریڈ میں ایس ایس ٹی ٹیچر ہے وہ تونسہ شریف جانا چاہتی ہے جہاں اس کا شوہر وسیم عباس ای ایس ای ٹیچر ہے اور اس کا گھر بھی تونسہ میں ہے خاتون کو پہلے گرلز ہائی سکول نا تک مہیمہ( کوٹ چھٹہ) میں مقرر کیا گیا تھا مگر اس نے باہمی تبادلے کے ذریعے21اپریل 2018کو شادن لوند میں تبادلہ کرالیاتھا۔
ملتان سے مزید