• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حضرت امام جعفر صادقؓ کے یوم شہادت پر علم و ذوالجناح کے ماتمی جلوس برآمد

ملتان (سٹاف رپورٹر ) امام جعفر صادق ؓ نےعوام کے عقائد وافکار کی اصلاح اور فکری شکوک وشبہات دور کرکے اسلام اور مسلمانوں کی فکری بنیادوں کو مستحکم کرنے کی کوشش کی اور اہلبیت کی فقہ ودانش کو فروغ دیا ، یہ بات ممبر صوبائی اتحاد بین المسلمین کمیٹی ومرکزی صدر تحفظ عزاداری کونسل ملک خاور بھٹہ اور مرکزی سیکرٹری جنرل تحفظ عزاداری کونسل سید طالب حسین پرواز نے سید حسن عباس رضوی،زوار اسد رضا کے زیراہتمام امام بارگاہ بابا تلوار شاہ پر حضرت امام جعفر صادق ؓ کے یوم شہادت پر علم و ذوالجناح کے ماتمی جلوس کی برآمدگی سے قبل عزاداروں سے خطاب میں کہی، اس موقع پر سید عاصم عباس زیدی ،حسنین رضا،حسن رضا لاہور،عباس رضا، سید مزمل حسین، فیاض خان،اصغر علی قریشی ہاشمی،مصور علی، نوشاد علی، عبدالرحیم بٹ، عباس علی قریشی ہاشمی، حق نواز، زوار اسد رضا، عمران حسین مشہدی، ظہور حسین ملک، ڈاکٹر شیخ سعادت شریک تھے۔
ملتان سے مزید