ملتان (سٹاف رپورٹر ) محکمہ صحت ملتان کے ڈرگ انسپکٹر نے ان رجسٹرڈ ادویات سپلائی کرنے والا ملزم کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا جب کہ اسی دوران دیگر ڈرگ انسپکٹروں نے کارروائی کرتے ہوئے چار میڈیکل سٹوروں کو سربمہر کردیا ، معلوم ہوا ہے محکمہ صحت ملتان کے ڈرگ انسپکٹر علی خلیل بھٹہ نے مخبر کی اطلاع پر عدنان ستار کو ان رجسٹرڈ ادویات سپلائی کرتے ہوئے رنگے ہاتھوںگرفتار کرلیا جس کے قبضے سے بھاری مقدار میں ادویات برآمد کی گئیں جب کہ دیگر ڈرگ انسپکٹروں نے کارروائی کرتے ہوئے چار مختلف میڈیکل سٹوروں کو سیل کردیا ۔