ملتان (سٹاف رپورٹر) ایران میں دہشت گردی کا نشانہ بننے والے سرائیکی مزدوروں کی لاشیں کب واپس آئیں گی ، 6دن گزر گئے، لواحقین غم سے نڈھال ہیں، وسیب کو حقیقی معنوں میں لاوارث بنا دیا گیا ہے، ایران میں دہشت گردی کے بد ترین واقعے پر شدید رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے سرائیکی جماعتوں کے سربراہوں ظہور دھریجہ، کرنل (ر) عبدالجبار عباسی، خواجہ غلام فرید کوریجہ، رانا فراز نون، عاشق بزدار، خضر حیات ڈیال، اللہ نواز وینس، مہر شکیل شاکر، ڈاکٹر مقبول گیلانی، مظہر کات، ملک جاوید چنڑ، عابدہ بخاری نے کہا کہ میتوں کی واپسی کے مسئلے پر ناروا تاخیر نے غم کو مزید گہرا کر دیا ہے ، انہوں نے کہا کہ ایران اور پاکستان کی حکومتیں بے حسی کی مظاہرہ کر رہی ہیں۔