• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کمشنر ملتان کا ترقیاتی اسکیموں کا جائزہ لینے کیلئے مختلف علاقوں کا دورہ

ملتان (سٹاف رپورٹر)کمشنر ملتان ڈویژن عامر کریم خاں نے ترقیاتی اسکیموں کا جائزہ لینے کیلئے مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔انہوں نے کوٹلہ تولے خاں کی حالیہ تعمیر شدہ سڑک کا معائنہ کیا جبکہ واٹر ورکس روڈ پر جاری کام 15 دن میں مکمل کرنے کی ہدایت دی۔انہوں نے واٹر ورکس روڈ کے ڈیوائڈر کو خوبصورت بنانے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ گھنٹہ گھر گول چکر پر مسجد کی بحالی اور اپ گریڈیشن جلد مکمل کی جائے۔ شہر کی تزئین و آرائش ترجیح ہے۔ شہر کو خوبصورت اور جدید بنانے کیلئے اقدامات تیز کرنے کی ہدایت کی ۔
ملتان سے مزید