ملتان (سٹاف رپورٹر) اوپو کا مضبوط ترین اسمارٹ فون OPPO A5 Pro پاکستان بھر میں لانچ کر دیا گیا ہے معروف عالمی اسمارٹ فون برانڈ OPPO نے پاکستان میں اپنا جدید اور پائیدار اسمارٹ فونOPPO A5 Pro باضابطہ طور پر لانچ کر دیا ہے۔یہ اسمارٹ فون14اپریل سے پاکستان بھر میں فروخت کیلئے دستیاب ہے جو کہ پائیداری، جدیداے آئی ٹیکنالوجی اور اسٹائل کے بہترین امتزاج کے ساتھ صارفین کیلئے ڈیزائن کیاگیا ہے۔ لاہور میں منعقدہ لانچ ایونٹ میں اوپو کے برانڈ ایمبیسیڈر فواد خان،اولمپک گولڈ میڈلسٹ اور اوپو کے کوالٹی ایمبسڈر،ارشد ندیم، معروف ٹیکنالوجی ماہرین، انفلوئنسرز، اوپومینجمنٹ، اوپو پار ٹنر ز اور میڈیا نمائندگان کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔اس موقع پراوپو کی جانب سے شرکا ء کیلئے پروڈکٹ کی خصوصیات کے تفصیلی تعارف کے ساتھ ساتھ ایکسپیرئنس زون بھی قائم کیا گیا جہاں شرکاء نے فون کا تجربہ حاصل کیا۔