• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرکاری ریت چوری کرنے اور والدہ اور بیوی پر تشدد کے الزام میں مقدمات درج

ملتان (سٹاف رپورٹر) سرکاری ریت چوری کرنے اور والدہ اور بیوی پر تشدد کرنے والے بیٹے اور خاوند کے خلاف مقدمہ درج، تفصیلات کے مطابق پولیس کو سرکاری اہلکار نے استغاثہ دیا کہ ملزمان ندیم اور ہاشم وغیرہ سرکاری رقبے سے ریت چوری کررہے تھے جن کے خلاف مائننگ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا، دوسری جانب پولیس نے دو مختلف واقعات میں والدہ کو تشدد کا نشانہ بنانے والے بیٹے اور بیوی کو تشدد کا نشانہ بنانے والے خاوند کے خلاف مقدمات درج کرلیا، پولیس تھانہ بی زیڈ کو سکینہ بی بی نے بتایا کہ اس کے بیٹے آصف نے اسے تشدد کا نشانہ بنایا جب کہ پولیس تھانہ صدر کو اقبال مائی نے بتایا کہ اس کی بیٹی کو اس کے داماد نے تشدد کا نشانہ بنایا، پولیس نے مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کر دی، دریں اثنا تھانہ نیو ملتان کو صائمہ بی بی نے واردات کی جھوٹی اطلاع دی، جس پر پولیس نے مقدمہ درج کرلیا، علاوہ ازیں پولیس سٹی شجاعباد نے قبضے کی جھوٹی اطلاع دینے کے الزام میں شہلا بی بی کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔
ملتان سے مزید