• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نشتر یونیورسٹی، کرسیاں اور ائیر کنڈیشنرز چوری کا الزام، چوکیدار کے خلاف مقدمہ

ملتان (سٹاف رپورٹر ) نشتر میڈیکل یونیورسٹی کی مبینہ لاکھوں روپے مالیت کی لوہے کی کرسیاں اور ائیر کنڈیشنڈ چوری کرنے کے الزام میں چوکیدار کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ، ملزم گرفتار کو گرفتار کر لیا گیا ہے، پولیس تھانہ کینٹ کو نشتر ہسپتال کے سکیورٹی سپروائزر راؤ ارشاد نے درخواست دیتے ہوئے موقف اختیار کیا یے کہ عدیل خان سکیورٹی منیجر نشتر میڈیکل یونیورسٹی کو12اپریل 2025کو ڈائریکٹر کمپس کی جانب سے اطلاع دی گئی کہ حیات ظفر آڈیٹوریم ھال سے لوہے کی کرسیاں ۔اور قیمتی اے سیز کا سامان چوری کرلیا گیا ہے جس کا کیئر ٹیکر شمشاد نامی ملازم ہے ۔چوری شدہ سامان کی مالیت تقریبا35لاکھ روپے بنتی ہے ۔جب چوری شدہ سامان کی بابت شمشاد ملازم سے پوچھا گیا تو اس نے روبرو گواھان چوری کرنا تسلیم کیا ۔
ملتان سے مزید