• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سنی تحریک کے زیر اہتمام اسرائیل مردہ باد ریلی کا انعقاد

ملتان (سٹاف رپورٹر ) پاکستان سنی تحریک ملتان زکریا ٹاون کے زیر اہتمام فلسطین کے حق میں اور اسرائیل مردہ باد ریلی کا انعقاد کیا گیا جس کی قیادرت پاکستان سنی تحریک ملتان سٹی کے صدر قاری طاہر فیضی،ظفر بلوچ،ملک رمضان سیال ودیگر نے کی اور شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے قاری طاہر فیضی نے کہا ہے کہ کروڑوں عوام ملک بھر میں فلسطین سے اظہار یکجہتی اور اسرائیل ناجائز ریاست سے اظہار نفرت کررہی ہیں،اسرائیل کو کسی طور بھی تسلیم نہیں کیا جاسکتا کیونکہ یہ ناجائز ریاست اور انسانیت کا دشمن ہے،عوام اسرائیلی وامریکی مصنوعات کا سوشل بائیکاٹ کریں، فلسطین میں مسلم نسل کشی کے خلاف یہود وہنودکی مصنوعات کا بائیکاٹ کر نا بھی جہاد ہے۔
ملتان سے مزید