• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بہاولپور میوزیم میں تقریب عطیہ نوادرات کا انعقاد

ملتان (سٹاف رپورٹر) بہاول پور میوزیم بہاول پور میں سٹیٹ بینک آف پاکستان بہاول پور کے اشتراک سے ہفتہ برائے مالی خواندگی کے سلسلہ میں تقریب عطیہ نوادرات منعقد کی گئی ،اس تقریب میں سٹیٹ بینک بہاول پور کی جانب سے میوزیم کو یادگاری و ریگولر بنیاد پر جاری ہونے والے 1947سے اب تک جاری ہونے والے سکوں کے دو عدد فریم عطیہ کیے گئے جو پاکستان میں سکوں کے ارتقائی مراحل کو اجاگر کرتے ہیں ،تقریب میں صدر چمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری ظفر شریف، ان لینڈ ریونیو آفیسر لودھراں سید تنصیر الحسن ترمذی، سجاد احمد سب ڈویژن آفیسر آرکیالوجی ، پرنسپل گورنمنٹ ٹیکنالوجی کالج برائے خواتین سمیرا صالح ، ڈاکٹر زاہد خان ڈسٹرکٹ آفیسر لٹریسی ،صاحب زادہ منصور حیات عباسی ، علی اسد، ایڈووکیٹ ڈسٹرکٹ کورٹ شیخ خورشید احمد سہو، ملک ریاض موتھا ڈائریکٹر مسلم سکول اینڈ کالج ، ملک سکندر پرنسپل مسلم سکول اعجاز رحمانی ریٹائرڈ بینک منیجر و دیگر کی کثیر تعداد نے شرکت کی،تقریب کی مہمان خصوصی ڈین فیکلٹی آف سوشل سائنسز اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور روبینہ بھٹی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سکے کسی بھی ملک کی مالیاتی تاریخ جاننے کا بنیادی ماخذ ہوتے ہیں۔ اسٹیٹ بینک کے اس اقدام سے وزیٹرز اور سٹوڈنٹس کو اپنی مالیاتی تاریخ بارے آگاہی حاصل ہوگی۔
ملتان سے مزید