• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

16سالہ نوجوان پراسرار طور پر لا پتہ

ملتان (سٹاف رپورٹر) رشید آباد ریواڑی محلہ نزد خانیوال روڈ ملتان کا رہائشی 16 سالہ حافظ محمد حنظلہ ولد حاجی شریف احمد پرسرار طور پر لاپتہ ہوگیا ، پولیس تھانہ نیو ملتان نے رپورٹ درج کرکے نوجوان کی تلاش شروع کر دی ہے ، پولیس رپورٹ کے مطابق مذکورہ نوجوان چار اپریل کو نماز جمعہ کی ادائیگی کے لیے مسجد گیا مگر گھر واپس نہیں پہنچا ، اس کے والد نے تھانہ نیو ملتان میں گمشدگی کی رپورٹ درج کرا دی ہے ، پولیس نے نوجوان کی تلاش شروع کردی ہے -
ملتان سے مزید