• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میونسپل کارپوریشن کا شاہین مارکیٹ کے قریب پلازہ کو لیز یا کرائے پر دینے کا فیصلہ

ملتان (سٹاف رپورٹر) میونسپل کارپوریشن ملتان انتظامیہ نے شاہین مارکیٹ کے قریب پلازہ کو جہاں ہے جیسے کی بنیاد پر لیز یا کرائے پردینے کا فیصلہ کر لیا ہے ، چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن ملتان اقبال خان نے لیز اور کرائے پر دینے کیلئے ایکسائز ڈیپارٹمنٹ سے مدد لینے کیلئے مراسلہ ارسال کردیا ہے ، ایکسائز ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے مارکیٹ ویلیو کے مطابق کرایہ یا لیز کا تخمینہ لگایا جائے گا ، پلازہ کی تعمیر نہ ہونے کے باعث قریبی اڈا مالکان نے نامکمل پلازہ پر قبضہ کر رکھا ہے جس پر میونسپل کارپوریشن انتظامیہ نے نامکمل پلازہ کو جہاں ہے اور جیسے کی بنیاد پر لیز یا کرائے پر دینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
ملتان سے مزید