• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حاجی سلیم قریشی حامدی مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی

ملتان (سٹاف رپورٹر) مرکزی جماعت اہل سنت پاکستان ملتان کے مرکزی صدر حاجی سلیم قریشی حامدی کی روح کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی کی تقریب ہوئی ،جس میں خطاب کرتے ہوئے صاحبزادہ قاری ناصر میاں خان نقشبندی مجددی ،قاری سجاد عطاری نے کہا ہے کہ زندگی موت کی امانت ہے دنیا میں آنے والی ہر ذی روح نے موت کا ذائقہ چکھنا ہے تقریب میں حاجی سلیم قریشی حامدی مرحوم کے بیٹے محمد کلیم،محمد سلطان ، بھائی محمد نعیم ،حاجی محمد وسیم، بھتیجا محمد عاقب کے علاوہ قاری معصوم میاں،میلاد فاؤنڈیشن پاکستان کے صدرزاہد بلال قریشی، حاجی محمد الیاس حامدی، سجاد علی حامدی، حافظ محمد عرفان،قاری توفیق حامدی ،شیخ عمران ارشد سابق چیئرمین ، شہباز قریشی، حاجی سراج حامدی ، حافظ محمد ظفر قریشی حامدی،فدا حامدی،شکیل حامدی،حافظ عبدالسمیع ، رکن الدین حامدی اور شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
ملتان سے مزید